چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک منصوبے کے نتیجے میں بدلتی ہوئی حالات کے تناظر میں چترال ایسوسی ایسن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (سی اے ای ایچ) کے زیر اہتمام چترال میں دو روزہ علاقائی کانفرنس ہفتے کے روز شروع ہوگئی جس کا موضوع Chitral- the future hub of tourism and trade connectivityہے۔ ہفتے کے روزگورنمنٹ کامرس کالج کے ہال میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی مہمان خصوصی اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے صدارت کی۔ سی اے ای ایچ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر حبیب الرحمن نے افتتاحی کلمات میں کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد پرروشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ایم این اے اور ضلع ناظم نے کانفرنس کے انعقاد کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئی حالات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور اپنی تہذیب وثقافت اور اقدار کی پاسدار ی کرتے ہوئے اپنے علاقے کو ترقی کے دوڑ میں شامل کرنے کے لئے اس کانفرنس