291

چترال سے کون سمیت چلغوزے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی جائے/ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی

چترال ( محکم الدین ) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے ڈی ایف او چترال سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال سے کون سمیت چلغوزے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ چلغوزوں کو کون سمیت درخت سے اُتار نا ہی غلط طریقہ ہے ۔ کیونکہ اس سے چلغوزے کے درخت کی شاخیں اور کچے پھل متاثر ہوتی ہیں ۔ اس لئے بہتر طریقہ یہی ہے ۔ کہ درختوں پر ہی اُن کے مکمل پکنے کا انتظار کیا جائے ۔ اور اگر یہ ممکن نہیں ۔ تو چلغوزے کے کون ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگائی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چلغوزے کے کون جلانے کے کام آتے ہیں ۔ جس سے بڑے پیمانے پر ایندھن کی ضروریات پوری ہوتی ہیں ۔ اور چلغوزے کون سے علیحدہ کرنے کے کام سے بھی کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ اس لئے چترال اور خصوصا جنگلاتی علاقے کے بہتر مفاد میں چلغوزے کے کون کی منتقلی پر پابندی لگائی جائے ۔ رحمت الہی نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے پہلے ہی ضلع کونسل چترال میں ایک متفقہ قرار داد چلغوزہ کون کی ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی کے حوالے سے منظور کی گئی ہے ۔ اس کے باوجود اب بھی چلغوزہ بمعہ کون لے جایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ڈی ایف او چترال سے پابندی کا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں