234

خسرے سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگانے کی مہم ضلع چترال میں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی/اے ڈی سی منہاس الدین/ڈاکٹرفیاض رومی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) خسرے سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگانے کی مہم ضلع چترال میں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین،ڈی ایچ او چترال ڈاکٹرافتخارعلی اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر فیاض رومی نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض نے کہاکہ مہم انتہائی زور دار انداز میں ضلعے کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں ارندو سے لے کر بروغل تک شروع ہونے کے بعد زور وشور سے جاری ہے جبکہ اس مہم کو عوامی پذیرائی بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ9ماہ سے لے کر 5سال تک کے سینکڑوں ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں