326

ڈی پی او چترال فرقان بلال کا علاقہ تورکہو کا دورہ اورکھلی کچہری منعقد کرنا ایک خوش آئند اور قابل ستائش قدم ہے/ وقاص احمد ایڈووکیٹ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) تورکھو سے تعلق رکھنے والے چترال کے معروف قانون دان وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈی پی او چترال فرقان بلال کا علاقہ تورکہو کا دورہ اورکھلی کچہری منعقد کرنا ایک خوش آئند اور قابل ستائش قدم ہے جس کے لئے اھالیان تورکھو ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تورکھوٍ جیسے دور افتادہ علاقے کا دورہ کیا ۔ انہوں نے علاقہ تورکھو سے وریجون کے مسافت کو مدنظر رکھتے ھوے ایس ڈی پی او کوہفتے میں دو دن تورکھو میں رہ کر ڈیوٹی دینے کا حکم صادر کیا۔ وقاص احمد نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل وریجون کے تورکہو اور موڑکہو کے ہیڈ کوارٹرز بونی منتقل کرنے کی مخالفت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ 5 یونین کونسلوں کے جائز مطالبے کو ایک یونین کونسل کے مطالبے پر فوقیت دینا پانچ یو سیز کے ساتھ نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسی صورت میں وریجون کو مرکز تسلیم نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں