241

تحصیل کونسل چترال نے مالی سال 2018-19خسارہ بجٹ پیش

چترال( ڈیلی چترال نیوز)تحصیل کونسل چترال نے مالی سال 2018-19خسارہ بجٹ پیش کیاگیا۔کنونیرتحصیل کونسل چترال عبدالقوم کی زیرصدارت تحصیل کونسل چترال کابجٹ اجلاس شروع ہوا۔اورتحصیل ناظم چترال مولانامحمدالیاس 2018-19 کابجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کونسل کی متوقع آمدنی 13کروڑ 20لاکھ 76ہزار490روپے ہے،جبکہ متوفع اخراجات بشمول ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ17کروڑ27لاکھ34ہزار749 روپے ہے ۔اس لئے کونسل کواپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے 4کروڑ 65لاکھ 8ہزار259روپے کے خسارے کاسامناہے جس کوپوراکرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اپنے روایات کوبرقراررکھتے ہوئے گذشتہ سال بھی ترقیاتی بجٹ میں 50فیصدکٹوٹی کی جس کی وجہ سے مالی سال 2017-18میں جواسکمیں منظورکیے تھے موجودہ مالی سال کی ترقیاتی بجٹ میں ایڈجسٹ کرنے ہوں گے ۔بجٹ پر بحث منگل اور بدھ کے روز جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں