285

چترال میں نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر تیزی سے کام جاری,خودآئندہ ہفتے چترال کا دورہ کرینگے /محمد عاطف خان

سینئر صوبائی وزیر سیاحت ‘محمد عاطف خان نے کہاکہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ اس سلسلے میں خودآئندہ ہفتے چترال کا دورہ کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر اپم پی اے کیلاش وزیر زادہ ، سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت شاہد زمان ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سیاحت بابر خان ، جنرل منیجر ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر محمد علی سید اور دیگر حکام شریک تھے ۔سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے موجودہ سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ،جس سے چترال میں مقامی سیاحت فروغ پائے گی ،ضلع چترال میں سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے وہاں کے انفراسٹکچر کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ چترال کو آنے والے سیاح ان سیاحتی مقامات تک باآسانی پہنچ سکیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت کو ایک برینڈ کے طور پر متعارف کیا جارہا ہے ،آئندہ ہفتے چترال کے دورے کے دوران نئے سیاحتی مقامات کا تعین کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد ان مقامات کو آباد کر کے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں