چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہاہے کہ امریکہ ، بھار ت اور اسرائیل کی ناپاک مثلث کا ہد ف پاکستان ہے کیونکہ کفار کے نزدیک یہی اسلام کا مضبوط قلعہ ہے جوکہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اور اس کے پاس جوہری صلاحیت ، مضبوط میزائل ٹیکنالوجی اور اسلام پر مرمٹنے والے نظریاتی عوام سے وہ خائف اور پریشان ہیں اوراسلام کے خلاف متحدہ باطل قوتیں یہودیوں کی ایٹمی پروگرام کو کبھی یہودی بم نہیں کہا مگر ہماری ایٹمی پروگرام کو اسلامی بم کا نام دے رہے ہیں۔جمعہ کے روز المرکز اسلامی چترال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاد کشمیر میں بھارت کی رسوائی ان کے آقاؤں کو صاف نظر آرہا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے کامیابی اور فتح بہت ہی قریب ہے