312

گذشتہ روزبرطانیہ میں رہنے والے چترالی باشندوں کاایک ہنگامی اجلاس

مذمتی قرار داد/ہل یو کے18 اکتوبر برطانیہ میں رہنے والے چترالی باشندوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں اتوار کے روز لواری پر ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے ساتھ بد سلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اور مطالبہ کیا گیا کہ لواری ٹنل کو چوبیس گھنٹے عام ٹریفک کے لئے کھولا جائے کیون کہ کام مکمل ہو چکاہے اس لئے اس کے بند رکھنے کا کوء جواز نہیں۔چیف جسٹس آپ پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ و کیا گیا کہ وہ اس کا نوٹس لے۔اور مطالبہ کیاگیا کہ ڈیوٹی پر مقامی فورس کو لگایا جائے تاکہ آئے دن چترالی مسافروں کا استحصال نہ ہو۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک چترالی بھائی برطانیہ سے اپنی فمیلی کے ساتھ چترال جانے کے لئے جب یکم اگست2018دوپہر بارہ بجے لواری ٹنل پہنچا تو وہ ہیضہ کی وجہ سے بہت لا غر تھا درخواست کی کہ میں بر طانیہ سے آیاہوں اور بیمار ہوں مجھے جانے کی اجازت دی جائے اور اپنا شنا خت کرایا پھر بھی انھوں نے انکار کیا یہاں تک کہ وہ ڈیوٹی آفیسر کے پاس گیا اس نے بھی ایک نہ سنی ان کو ڈھاء گھنٹے دھوپ میں بیٹھا یا گیا۔اجلاس میں رحمت عزیز سالک۔،قاری بدر الدین،عبدالجلیل،جہانگیر بدر، حسین احمد،مبارک احمد، محمود احمد، فاروق احمد، جبریل،با صل، ضیاء الرحمان۔ عبد الرحمان، عتیق الر حمان،حسن جلیل ،جاوید احمداوردیگرنے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں