194

خیبرپختونخوا حکومت کی بھرپورکوششوں سے چین کا خیبرپختونخواکے شعبہ معدنیات کو سی پیک کاحصہ بنانے کے لئے آمادگی کا اظہار

خیبرپختونخوا حکومت کی بھرپورکوششوں سے چین نے خیبرپختونخواکے شعبہ معدنیات کو سی پیک کاحصہ بنانے کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کی وجہ سے معدنی شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جانے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مشینری کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق کہ سی پیک کے اگلے مرحلہ میں معدنیات کے شعبہ کوبھی شامل کیاجارہاہے اور اس مقصد کے لیے جلدہی خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ رابطہ کرکے حکمت عملی وضع کی جائے گی اسی طرح شعبہ معدنیات میں مقامی کاروباری طبقہ کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کاجوائنٹ وینچر بھی شروع کیاجائے گا جو یہاں سے خام مال مقامی لوگوں سے خرید کرچین لے جائیں گے کرومائٹ ماربل ،نیپرائٹ اوردیگر قیمتی معدنیات کے شعبوں میں جوائنٹ وینچر کو فروغ دیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں