187

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام ، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت سے خالصہ سرکار زمینوں کی تفصیلات طلب

گلگت / نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام ، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت سے خالصہ سرکار زمینوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت دو ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔ حکومتی ذرائع نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی خالصہ سرکار زمینوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گلگت بلتستان میں تمام محکموں کے زیر نگرانی میں خالصہ سرکار زمینوں جو با اثر شخصیات کے پاس قبضہ ہے واہ گزار کرایا جائے اور تفصیلی رپورٹ وفاقی فنانس ڈویژں کو ارعسال کی جائے تاکہ ملک بھر طرح گلگت بلتستان کے خالصہ سرکار زمینوں پر پہلے مرحلے میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت دو ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے اور تعمیر شدہ مکان سرکاری غریب ملازمین سمیت غریبوں میں قرعہ اندازی کے تحت قانونی کے مطابق مہیا کئے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے خالصہ سرکار زمینوں کی تفصیلات کے بعد وفاقی حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت فارمز صوبائیحکومت کو ار سال کریگی جن میں تفصیلات درج ہونگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں