214

ممبرقومی اسمبلی چترال کی قیادت میں میں وفد الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرعبدالشکورسے ملاقات

چترال (نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی چترال کی قیادت میں مولانا جمشید آحمد(امیر جماعت اسلامی چترال)، صدر الخدمت فاونڈیشن چترال نوید آحمد بیگ اور قاری وقار آحمد چترالی ( خطیب جامع مسجد منصورہ) ایک وفدالخدمت فاونڈیشن کمپلکس لاہورمیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرعبدالشکورسے ملاقات کی ۔ملاقات میں چیف ایگزیگٹیو افیسر الخدمت فاونڈیشن پاکستان شاہد اقبال اور نائب صدر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختون خواہ ملک پرویز بھی موجود تھے۔میٹنگ میں صدر الخدمت فاونڈیشن چترال نے مختلف شعبہ جات کی کارگردگی رپورٹ پیش کی جس کے بعد MNA چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے مختلف شعبہ جات میں کاموں کے حوالے سے ضلع چترال کو ترجیح پر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جس پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدرعبدالشکور نے عندیہ دیا کہ انشاء اللہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان چترال کی خدمت کے حوالے سے سبقت لینے کی کوشش کریگی اور کہا کہ چترال میں موجود اداروں کو اصلاحات کے ذریعے مضبوط بنائیں گے اور نئے پروگرامات کیلئے انشاء اللہ راہ ہموار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں