180

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دےدیا

اسلام آباد :ملک بھر سے آئے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دیتے ہوئے تنخواہیں بڑھانے اور ملازمتیں مستقل کئے جانے سمیت 6 مطالبے کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی ریلی پیر کو سٹور ہیڈ آفس سے نکالی گئی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سے آئے ملازمین اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا جس کے باعث ڈی چوک کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا۔دھرنے کے دوران مظاہرین اور حکومتی عہدیداران کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاو¿س تک جانے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے انہیں پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روک دیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 7 ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے اور حکومت کی طرف سے جو سبسڈی میں خورد برد کا الزام لگایا گیا ہے اس کے دستاویزی ثبوت پیش کیے جائیں۔احتجاج کے باعث پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈی چوک، بلیوی ایریا اور ریڈزون میں تعینات کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو بلیو ایریا تک جانے کی اجازت دی گئی ہے، انہیں اس سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں