211

اہلسنت الجماعت چترال کے زیر اہتمام تین روزہ پیغمبر انقلاب اور دفاع صحابہ کانفرنس چترال کے مختلف مقامات پر منعقد

چترال ( نمایندہ ایکسپریس ) اہلسنت الجماعت چترال کے زیر اہتمام تین روزہ پیغمبر انقلاب اور دفاع صحابہ کانفرنس چترال کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔ چترال شہر کے مقام گولدور ، ایون ، دروش ، کیسو اور شالی میں منعقد ہونے والے ان کانفرنس سے صدر اہلسنت الجماعت خیبر پختونخوا عطا محمد دیشانی ، مرکزی رہنما اہلسنت الجماعت پاکستان مولانا اسلام الدین عثمانی ، جنرل سیکرٹری اہلسنت خیبر پختونخوا مولانا ربنواز طاہر ، صدر راہ حق پارٹی ملاکنڈ ڈویژن مولانا ضیاء الحق حیدر ، صدر اہلسنت الجماعت چترال مولانا حافظ خوش ولی خان ولی اور مولانا سراج الدین ، مولانا جاوید الرحمن ، مولانا حاجی اکبر ، مولانا سفیر ، اور مولانا آصف اقبال نے خطاب کیا ۔ ایون میں منعقدہ کانفرنس کے موقع پر حافظ خوش ولی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے مختلف مقامات پر کانفرنس کا مقصد پیغمبر انقلاب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور آپ کی سیرت کو اُجاگر کرنے اور صحابہ کرام کے کردار اور دین اسلام کیلئے اُن کی قربانیوں کا تذکرہ کرکے مسلمانوں کے ایمانی جذبے کو تقویت پہنچانا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مملکت پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ۔ اور اسلامی احکامات کے مطابق حکمرانی ہی بھنور میں پھنسی ملک کی کشتی کو پار لگا سکتی ہے ۔ اور جب تک پیغمبر اسلام کے فرمودات پر عمل اور صحابہ کرام کی قربانیوں کو مشعل راہ نہیں بنائیں گے ۔ مملکت خداداد کی ترقی ممکن نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں