317

گولین گول سے چترال کودیے گئے 30میگاواٹ بجلی ٹرانسمشن لائین نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہی ہے/مولاناچترالی /مولاناہدایت الرحمن

پشاور(نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی اوررکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمن کااظہارتشکرکیلئے چترالی بازارکادورہ قصہ خوانی میں شانداراستقبال کیاگیادوونوں ممبران اسمبلی نے اسلام آبادبازار(المعروف چترال بازار)قصہ خوانی پشاورکاتفصیلی دورہ کیا۔دونوں منتخب نمائندوں پرگل پاشی کی گئی اس موقع پرچترال یونین کے صدرصادق امین ،جنرل سیکرٹری حاجی فضل محمداورشاکرالدین کے علاوہ چترال یونین کے دیگرعہدیداراں اورتاجربرادری کثیرتعدادمیں شرکت کی۔دورے کے اختتام پردفترچترال یونین بازاراسلام آبادپشاورمیں نومنتخب عہدداروں سے ایم این اے چترال مولاناعبدالاکبرچترال نے حلف لیادونوں ممبران اسمبلی نے شرکاء سے خطاب میں تمام چترالی باشندوں اوربالخصوص چترالی بازارکے تاجروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم چترال کے حقوق کے لئے قومی وصوبائی اسمبلی میں بھرپورکرداراداکریں گے اوراُن کے تمام حقوق کاحتی الامکان تحفظ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ چترال ایک دورافتادہ اورپسماندہ ضلع ہے جہاں بہت زیادہ بیروزگاری ہے چترال کے میگاپرجیکٹس کوپی ایس ڈی پی سے نکالنایااس میں کٹوتی کرناچترال اوراہلیاں چترال کے ساتھ ظلم اورناانصافی ہوگی۔انہوں نے ایون،بمبوریت ،چترال گرم چشمہ اورتورکہوروڈ پربلاتاخیرکام کرنے اورجاری کام کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوں نے دروش چترال روڈ،چترال بونی شندورروڈکے لئے فوری فنڈزمختص کرنے کابھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گولین گول سے چترال کودیے گئے 30میگاواٹ بجلی ٹرانسمشن لائین نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہورہی ہے ،وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پرٹرانسمشن لائن اورٹرانسفارمرزکے لئے بھی فنڈزریلیزکرے ۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کوآمدروفت کیلئے 24گھنٹے کھلارکھاجائے تاکہ مسافربلاروک سفرجاری رکھ سکیں۔اوررجسٹریشن کاکام پولیس کے حوالے کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں