233

نوجوانوں اور خواتین کو آگے بڑھ کر گلگت بلتستان کے مسائل کا حل ڈھونڈنے اور ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ صوبیہ مقدم

گلگت(پ ر)وزیر امور نوجوانان و ترقی خواتین ،صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر گلگت بلتستان کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا خواتین کو آگے بڑھ کر گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے تبھی ترقی آئیگی نوجوانوں کیلئے ہرڈویژن میں نوجوان کنونشن منعقد کئے جائیں گے صوبیہ مقدم نے نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام کیلئے اخوت لون کے ذریعے آسان شرائط بلا سود قرضے فراہم کئے نوجوانوں کیلئے آگاہی پروگرام انجام دئیے ۔خواتین کو ٹیکنکل ٹریننگ،دلائے،نوجوانوں کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ سکیم لائے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد نوجوان اور خواتین کو آگے لانا ہے تاکہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہر ڈویژن میں یوتھ کنونشن کرانے کی منظوری دی ہے گلگت بلتستان میں یوتھ پارلیمنٹ بنائیں گے جس میں گلگت بلتستان کے ہر ضلع سے دس ممبران شامل ہونگے۔نیشنل یوتھ اسمبلی برائے گلگت بلتستان کے ممبران نے اپنے مسائل سے صوبیہ مقدم کو آگاہ کیا صوبیہ مقدم نے یوتھ کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوںنے کہا کہ وہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے ساتھ اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ مل کرگلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ہماری حکومت کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو آگے بڑھ کر ہماری حکومت ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرکے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کام کریں حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ہمارا مکمل تعاون نوجوانوں کے ساتھ بالخصوص خواتین آ گے آئے اور ہماری ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے مستقبل کیلئے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں