197

شوکت یوسفزئی کو اطلاعات کا قلمدان حوالے

پشاور۔گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی سے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، صوبائی وزراء سلطان محمدخان اورقلندر لودھی سمیت اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے دوسرے دورحکومت میں دوسری بار وزیر بننے والے رہنماؤں میں شامل ہوگئے ہیں ۔
ان کی شمولیت کے بعد صوبائی وزراء کی تعداد بارہ ہوگئی ہے شوکت یوسفزئی کو اطلاعات کا قلمدان حوالہ کردیاگیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز اعلامیہ جاری کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں