291

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشین کے تعاون سے ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘مہم منا کر طلبا کو آگاہی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جمعرات کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج چترال نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشین کے تعاون سے ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘مہم منا کر طلبا کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ عملی مظاہرہ بھی کروایا۔ تقریب کے مہمان خصوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین اور صدر مخفل کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین تھے۔پروگرام میں میں ٹی۔ایم۔ اے افس کے انجینئر سیف اللہ ،وی۔سی نائب ناظم حسن احمد ، کالج کے پروفیسرز اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی اورمقررین نے صفائی کے بارے اسلامی اور سائنسی حوالے سے اسکی اہمیت اجاگر کر تے ہوئے کہاکہ صفائی کی اہمیت اور ادروں کی ذمہ داریوں کے ساتھ عوامی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی دی ۔اوراپنی گلی کوچوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘مہم کا آغاز کرتے ہوئے’’ کلین اینڈ گرین چترال ‘‘ کا تذکرہ بھی کیا تھا ضلعی انتظامیہ چترال میں باقاعدہ مہم کاآغازکرچکاہے۔ہذا اس طرح بہترین کوشش کو چترال میں زیادہ فروع دینے کی ضرورت ہے ،سائنسی حوالے سے صفائی اور شاپنگ بیگ وغیرہ کی نقصانات کے بارے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں