416

ریشن کے ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی بحالی کے کام پر عملی کام شروع کرنے کے لئے اقدامات/انجینئرفضل ربی جان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ہائیڈرولنک انجینئرنگ ٹیکسلا کے چیف ایگزیکٹیو افیسر انجینئر فضل ربی جان نے ریشن کے ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کی بحالی کے کام پر عملی کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر پیڈو کے سیکرٹری سلیم خان، چیف ایگزیکٹیوزین اللہ خان اور چیف انجینئر پیڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس کام کی طرف سنجیدگی سے قدم اٹھا کر انہوں نے اپر چترال کے سولہ ہزار گھرانوں کا دل جیت لیا ہے جوکہ جولائی 2015ء میں بجلی گھر کی سیلاب بردگی کے بعد سے اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور تھے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ریشن بجلی گھر میں سول ورک کی ٹینڈر اگلے ماہ تک لگنے اور مشینریوں کا آرڈر دینے اور اگلے سال جون تک اسے چالو کرنے کی خبر سے اپر چترال کے سولہ ہزار صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ا نہوں نے افسران بالا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی طرف سے درخواست اور پریزنٹیشن پر انہوں نے سنجیدگی سے کام کیا اور اس کام کو ممکن بنایا جس کے لئے علاقے کے لوگ تین سالوں سے انتظار کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں