367

چیمبر آف کامرس کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے مشترکہ دستخطوں سے اپریشن ہونے والی اکاؤنٹ بنک الفلاح میں کھولنے کی منظوری

چترال (نامہ نگار) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس جمعہ کے دن صدر محمد وزیر خان کے زیر صدارت ماونٹین ان ہوٹل میں واقع دفتر میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ اتالیق حیدر علی شاہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نذیر احمد اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے آعاز میں چترال کے معروف شخصیت اور نوجوان افیسر خالد بن ولی کی سڑک حادثے میں جان بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے چترال کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں چیمبر آف کامرس کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے مشترکہ دستخطوں سے اپریشن ہونے والی اکاونٹ بنک الفلاح میں کھولنے کی منظوری دی گئی ۔ اسی طرح چیمبر کے ساتھ ہمیشہ کے لئے تعاون برقرار رکھنے پر سرپرست اعلیٰ اتالیق حید ر علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جبکہ چیمبر کے بانی صدر سرتاج احمد خان کی خدمات کو چیمبر کے قیام اور اسے فنکشنل کرنے میں انتھک خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں