380

گلگت بلتستان میں تمام گودام گندم سے بھرے پڑے ہیں گندم کی قیمتیں بڑھنے کی کوئی اطلاع نہیں سبسڈی بدستور برقرارہے،برہان الدین آفندی

غذر/ سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان برہان الدین آفندی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام گودام گندم سے بھرے پڑے ہیں گندم کی قیمتیں بڑھنے کی کوئی اطلاع نہیں سبسڈی بدستور برقرار ہے گاہکوچ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں گندم کی چوری کو روکنے میں بڑی حد تک کامیاب ہوگئے ہیںلوگوں کی جانب سے گندم چوری کی شکایات تقریباًکم ہوگئی ہیں تاہم بلیک مارکٹنگ کرنے والے چاہے سول سپلائی کے ملازمین ہوں یا ملز مالکان کسی صورت معاف نہیں کریں گے ملز مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معیاری آٹا پسائی کے بعد عوام تک پہنچائیں دانے دار، فائن وغیر ہ بناکر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ خوراک میں اصلاحات کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کررہے ہیں جس کے تحت سی ایس او ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر کہلائے گا جبکہ گلگت بلتستان میں جعلی گھی، تیل ، پاپڑھ اور دیگر اشیاء کی روک تھام کے لیے مقامی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کا چیرمین جبکہ ضلعی سطح پر ڈی سی چیرمین جبکہ ایس پی،سی ایس او کے ساتھی سیاسی لیڈر بھی ممبر ہوگا کمٹیوں کی ماہانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہوگی اور علاقے سے غیر معیاری و دو نمبراشیا کا قلع قمع کرکے دم لیں گے سیکرٹری خوراک نے مزید کہا کہ ضلع غذر میں دس ہزار سے زائد گندم بوری ایمرجنسی بنیادوں پر ڈمپ کی گئی ہے جبکہ ایمت،ہندور اور تھوئی سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرماکا تمام کوٹہ پہنچ چکا ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ برفباری سے سڑکیں بند ہونے سے قبل اپنے کوٹے کا گندم اٹھالیں تاکہ سردیوں کے دوران کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔سیکرٹری خوراک نے محکمہ خوراک کے آفیسران اور گندم ڈیلروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کے گندم کوٹے کی امانت بہتر انداز میں ان تک پہنچائیں اگر کہیں پر چوربازاری کی اطلاع ملی تو کسی کو معاف نہیں کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں