501

چترال میں جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار کو قانونی اور جدید تقاضوں کے مطابق شروع کرکے اسے مستحکم بنیادوں پر استوار بھی کیا جائے/بابرالدین 

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال کے سینئر وکیل ظفر حیات ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ چترال میں جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار کو قانونی اور جدید تقاضوں کے مطابق شروع کرکے اسے مستحکم بنیادوں پر استوار بھی کیا جائے او ر چترال پراپرٹی اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیلر کاقیام اس سلسلے میں ایک معتبر نام ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز چنار ان ہوٹل کے نزدیک چترال پراپرٹی ڈیلر اینڈ رئیل اسٹیٹ کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل ، چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ قرار دئیے جانے اور چترال میں ہائیڈروپوٹنشل سے استفادہ کے لئے منصوبہ جات کے قیام کے بعد سے یہاں حالات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور جائیداد کی خریدوفروخت میں بھی روایتی طریقے اور تقاضے بدل رہے ہیں۔ اس موقع پر چترال پراپرٹی اینڈ رئیل اسٹیٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر بابر الدین اور بورڈ ممبر سلطان داؤد نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنے کلائینٹس کو معیاری سروس پیش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم اور ریٹائرڈ ایجوکیشن افیسر قاضی عابد، پی پی پی لیڈر اور اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر یوسف ہارون، چترال پریس کلب کے صدر ظہییر الدین، بنک اسلامی کے منیجر ظفر الدین، ایس آر ایس پی کے شیر افگن الملک، معروف سماجی شخصیت اور پولو پلیر ناصر احمد خان اور دوسرے موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں