53

مولانا سمیع الحق پر حملہ دراصل پاکستان پر حملہ ہے (رضیت بااللہ)

صدر ھدیہ الھادی پاکستان رضیت بااللہ ایک پریس ریلزکے ذریعے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حملہ دراصل پاکستا ن پر کیا گیا ہے ۔شہید مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ دفاع پاکستا ن کونسل کے پلیٹ فارم پر پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف بر سر پیکار رہے۔ اور ملک کے اندر شدت پسندی ،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا۔مولانا کی شہادت دراصل افغانستان کے اندر امریکہ ،نیٹو بشمول ہندوستا ن اور اسرائیل کی شکست کا شاخصانہ ہو سکتاہے ۔کیونکہ ان قوتوں کو افغانستا ن کے اندر اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ امیر المجاہدین کو شہید کر دیا گیا۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور پاکستان مخالف قوتوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام کرئے۔

Print Friendly, PDF & Email