چترال (ڈیلی چترال نیوز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے دروش میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز6نومبر2018کوجھاڑو لگاکرشروع کردیا جو کہ کئی دن تک جاری رہے گا جس کے دوران شہراور دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوا م میں آگہی پھیلائی جائے گی۔صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درو ش عبدالولی خان ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش مصباح الدین ،ری جمال عبد الناصر، ممبر تحصیل کونسل قسور اللہ قریشی ، تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز اور دیگر عمائدین دروش نے کہاکہ صفائی کا مطلب صاف ستھرا رہناہے۔ہمیں روحانی صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ہمارا جسم اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک تندرست جسم صحت مند تب ہی رہ سکتا ہے جب تک اس کی مناسب صفائی کی جائے۔ اس لیے جسم کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں سے بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پورے دروش سے کچڑے کا مکمل خاتمہ کر کے وزیر اعظم عمران خان کے میشن کو آگے لے جانے میں اپنے کاوشوں کو بروئے کا ر لاوں گا۔دروش میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں دوکانوں کے سامنے کوڑا دان اور خوبصورتی کیلئے دیواروں کو پینٹ کیا جائے گا۔ ہم صوبائی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا اور تحصیل دروش میں عوامی آڈوں میں پبلک لیٹرینیں اور خواتین انتظار