193

اے سی چترال نے غیر قانونی طور پر دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے زیر تعمیر کاموںکو بند کرنے کا حکم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے چترال شہر کے احاطے میں دریائے کے کنارے کوڑا کرکٹ پھیکنے اور دریا کے پانی کے پانی کو آلودہ کرنے کے رپورٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ٹی ایم او قادر ناصر کے ہمراہ دنین اور کڑوپ رشت کا دورہ کیااور اس عمل کے مرتکب افراد سے باز پرس کی جس پر انہوںنے اپنے اخراجات پر گنداٹھانے اور دوبارہ اس سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا۔ اسی طرح انہوںنے غیر قانونی طور پر دریا کے کنارے عمارتوں کی تعمیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے زیر تعمیر کاموںکو بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ انہوںنے شہر کے مختلف علاقوںمیں صفائی کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں