166

پی ٹی آئی کی حکومت قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور آئندہ کے لئے چترال سے ان سےاسی قوتوں کا خاتمہ کےا جائےگا /عبدالطیف/ایم پی اے وزیرزدہ

پشاور( نامہ نگار)پاکستان تحرےک انصاف چترال کے قائدےن نے صوبائی کابےنہ مےں چترال کو دو حصوں مےں تقسےم کرکے نئے ضلع اپر چترال کے قےام کے اعلان کو پی ٹی آئی کے اےک اور وعدے کی تکمےل اور نئے ضلع کے قےام کے خلاف پروپےگنڈے کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ قرار دےا ہے ‘گزشتہ روز صدر پی ٹی آئی چترال عبداللطےف ‘ ممبر صوبائی اسمبلی وزےر زادہ ،رحمت غازی اور دےگر نے پشاور پرےس کلب مےں پرےس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال صوبے کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے جو پورے صوبے کا 22 فےصد رقبے پر مشتمل ہے ‘ اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہےں کہ اتنے بڑے انتظامی ےو نٹ کو لوگوں کے مسائل کے تناظر مےں بہتر طور پر چلانا کتنا مشکل کام ہوسکتا ہے ‘ لےکن اس کے باوجود سابقہ حکومتوں نے اس کی طرف توجہ نہےں دی ‘ لےکن پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے عوامی مشکلات کے پےش نظر ہمارے مطالبے پر اس مسئلے کو حل کرنے کا فےصلہ کےا اور گزشتہ سال وزےر اعظم عمران خان‘ وزےر اعلی ٰ محمود خان اور سابق وزےر اعلی ٰ پروےز خٹک نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر عوامی جلسہ مےں اپر چترال کو الگ ضلع بنانے کا اعلان کےا ۔ اور ضلع کی تشکےل کے لئے عملی کام کا آغاز کےا گےا ‘ اس وقت کی صوبائی کابےنہ نے اس کی منظوری بھی دی تھی لےکن اعلامےہ جاری ہونے سے چند دن قبل ہی الےکشن کمےشن کی طرف سے تمام انتظامی باﺅنڈرےز منجمد کئے گئے جس کی وجہ سے اعلامےہ جاری نہ ہو سکا ‘ 2018 ءکے عام انتخابات کے بعد جب تحرےک انصاف کی حکومت بنی تو ہم نے دوباہ صوبائی حکومت سے رابطہ کےا‘ چونکہ وزےراعلیٰ پختونخوا نے گزشتہ دور مےں بھی بحےثےت صدر ملاکنڈ ڈوےژن اس حوالے سے اہم کردادر ادا کےا تھا اور اس کی اہمےت سے بخوبی واقف تھے اس لئے انہوں نے فوری کارروائی کے احکامات دئےے ‘ ےاد رہے بورڈ آف رےو نےو رنے سابقہ کابےنہ کی منظوری کی بنےاد پر اعلامےہ جاری کرنے ےا موجودہ کابےنہ سے دوبارہ منظوری کے حوالے ان کی اےڈوائس چاہی تو انہوں نے کابےنہ کے اجلاس مےں دوبارہ پےش کرنے کے احکامات دئےے ‘اور صوبائی کابےنہ کے اجلاس مےں اس کی منظوری سے دےدی گئی۔انہوں نے کہا کہ جب سے اپر چترال ضلع کا اعلان کےا گےا ہے سےاسی مخالفےن نے ہر قسم کے منفی پروپےگنڈے کا سہارا لےکر چترالی قوم کو کمراہ کرنے کی کوشش کی اورطنزےہ طور پر ےہ مہم چلائی گئی کہ کب پی ٹی آئی والے ضلع کا اعلامےہ ہمارے منہ پر مارےں گے‘آج ہم ان سے صرف سے صرف ےہ کہنا چاہتے ہےں کہ ہم ضلع کی نو ٹےفےکےشن کے ڈھےر سارے نقول ان کو فراہم کرےں گے اور وہ صاحبان اپنی سےاسی ناکامےوں کا ماتم کرے ہوئے اس اعلامےہ کی کاپےاں خود ہی اپنے منہ پر مارتے رہےں ‘ پی ٹی آئی کی حکومت قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور آئندہ کے لئے چترال سے ان سےاسی قوتوں کا خاتمہ کےا جائےگا جنہوں نے اب تک قوم کو مذہب ‘ مسلک ‘ علاقائےت اور برادری کی زنجےروں مےں جکڑ کر ان کا سےاسی استحصال کرتے رہے ہےں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں