371

گرین لشٹ کے مقام پر سڑک کے کنارے درخت کے ایک نوجوان پر آگرنے سے جان بحق ، گرم چشمہ کے مقام پر گیس سیلنڈر کے پھٹنے سے چھ افرادزخمی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال بونی روڈ پر واقع گرین لشٹ کے مقام پر سڑک کے کنارے درخت کے ایک نوجوان پر آگرنے سے جان بحق ہوگئے ۔ چترال پولیس کے مطابق ریشن کے نواحی گاؤں گرین لشٹ کے مقام پر عبدالرب ولد عبدالقیوم روڈ کے کنارے پر واقع اپنے درخت کاٹ رہے تھے کہ گاؤں زئیت سے تعلق رکھنے والے الیکٹریکل انجینئر اظہر الدین ولد ریاض الدین پر آگری جوکہ اپنی موٹر سائیکل پر وہاں سے گزررہے تھے ۔ انہیں زخمی حالت میں ریشن ہسپتال پہنچایا جارہاتھاکہ راستے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 322کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرب کو گرفتارکرلیا ہے۔ درین اثناء گرم چشمہ کے مقام پر گیس سیلنڈر کے پھٹ جانے سے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرم چشمہ کے قریبی گاؤں سانیک میں شجاع الرحمن میں یہ سانحہ پیش آیا جہان سیلنڈر کے زور دھماکے سے گھر کے کئی کمروں کی چھت بھی اڑ گئے۔زخمیوں میں شجا ع الرحمن کے علاوہ زوجہ میر امان، زوجہ شریف الدین اور زوجہ شجاع الرحمن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں