243

داد بیداد ۔۔۔۔۔اومان کی سلطنت تک ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی 

پہلے افواہ تھی ، پھر تردید ہوئی ، پھر تحقیق ہوئی اب یہ خبر آگئی ہے کہ سلطنت اومان نے اسرائیل کو بندر گاہ دے دیا ہے مستقبل قریب میں اسرائیل کی فوج اومان کی بندر گارہ میں اپنا جہاز لنگرانداز کرے گی اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ افیسر جنرل اُدی آدم کا شمار اسرائیلی دفاعی تھنک ٹینک کے با اثر افراد میں ہو تا ہے انہوں نے اپنے وفد کو لیکر سعو دی حکام کے ہمراہ سلطنت اومان کا دورہ کر کے ایک اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے مشرق وسطیٰ اور جنو بی ایشیا کا نقشہ سامنے رکھا جائے تو بخو بی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اس خبر کی اہمیت کیا ہے ! نقشے میں اسرائیل کے ساتھ اردن اور مصر کی سر حدوں پر نشان لگائیں 1967کی عرب اسرائیل جنگ کی لکیر کو دیکھیں پھر مشرق کی طرف نظر دوڑائیں تو سعودی عرب ، بحرین ، کو یت ، عراق ، شام ، یمن ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، دو بئی ، ابو ظہبی ، شارجہ ، مسقط ، ایران اور اومان آتے ہیں اومان کی سلطنت ایک طرف سے ایران کا پڑوسی ہے دوسری طرف سے اس کی سمندر ی حدود پا کستان سے ملتی ہیں گوادر کی بندر گاہ حسین شہید سہر وردی کے دورمیں سلطنت اومان سے حا صل کی گئی ہے ( اس کا کریڈٹ غلط طور پر فیروز خان نون وغیرہ کو دیا جا تا ہے )گوادر کی بندر گاہ پا کستان کی مشکلات میں اضا فہ کرنے وا لا دوسرا بڑا عنصر یا فیکٹر ہے پا کستان کی جو ہری صلا حیت کو ہمارا دشمن اپنے لئے جتنا بڑا خطرہ قرار دیتا ہے ، گوادر کی بندر گاہ اور اس بندر گاہ تک عوامی جمہوریہ چین کی رسائی کو جو ہری طا قت سے 10گنا زیا دہ خطرناک قرار دیتا ہے اوردشمن جتنا زور پا کستان کی جو ہری صلا حیت کے خلاف استعمال کر رہا ہے اس سے بھی زیا دہ طا قت گوادر کی بندر گاہ کے خلاف استعمال کر رہا ہے اومان کی سا حل پر اسرائیل کا بحری جہاز لنگر انداز ہوا تو گوادر کی بندر گاہ اُ س کی دسترس کے قریب ہو گی اسرائیل کی فوج پا کستان کی سمندری سرحد پر مو جود رہے گی دشمن اپنا بڑا مقصد حا صل کر لے گا 1959ء میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان ایسے مسلے پر جھگڑا ہو اتھا کیوبا کے مرد آہن فیدل کا سترو نے سویت یونین کے ساتھ دفاعی معا ہدہ کر کے راتوں رات سویت یو نین کا دفاعی سسٹم اپنی سا حل پر نصب کروادیا اور امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی جب اخبارات میں خبر آگئی کہ اسرائیلی جہاز اومان سے پا کستان آیا تو اس خبر کی تردید آگئی کہ ایسا کوئی وا قعہ نہیں ہو ا پھر اومان اور متحدہ عرب اما رات سے اسرئیلی حکام کی تصویریں شائع ہوئیں با ہمی معا ہدوں کی تفصیلات شائع ہوئیں اور یہ بات منظر عام پر آگئی کہ اسرائیل کے سابق جنرل نے سعودی حکام کے ہمراہ پا کستان کا بھی دورہ کیا 10گھنٹے تک مہما نوں نے خطۂ پوٹھو ہا ر کے آس پا س کسی پر فضا مقام پر قیام کیا اومان اور گوادر کے نقشوں پر تبادلہ خیال ہوا پا کستان کے خد شات دور کئے گئے سعو دی عرب کی ضما نت کام آگئی
ابتدا ئے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہو تا ہے کیا
اب اس خبر کی تر دید آ چکی ہے کہ پا کستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو ئی پا کستان اپنے اصو لی مو قف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر ے گا تاریخ کے ایسے ہی چھوٹے چھوٹے وا قعات تھے جو بڑے بڑے طوفانوں کا پیش خیمہ ثا بت ہوئے مصر پر مملوک بادشاہ ہوں کی حکومت تھی دوسری طرف ترک کے عثمان سلاطین طاقتور حکمران تھے مصر اور ترک میں لڑائی ہوئی ممالیک کی یہ روایت تھی کہ بادشاہ اپنے وزیر وں اور عالموں کو لیکر پہلی صف میں لڑ تا تھا اور دو بدو لڑ ائی میں ان کی شہرت تھی تر کوں نے مصریوں کے 20ہزار لشکر کو تہہ تیغ کیا عین لڑا ئی میں مصر کے باد شاہ نے اپنے دربار کے بڑے عا لم سے کہا دعا کرو اللہ تعا لےٰ ہمں فتح دیدے عالم نے ادھر ادھر دیکھا اور کہا بادشاہ سلامت ، میدان جنگ کا پانسہ پلٹ چکا ہے یہ دعا کا وقت نہیں بھاگنے کا وقت ہے بھا گو اورجا ن بچاؤ اسرائیل اور مسلمانوں کے درمیاں ہو نے والی سرد جنگ کا جو انجام ڈاکٹر چوسوڈوسکی Chussodvoskyاور دیگر ما ہرین عمرانیات نے 20سال پہلے ہمیں دکھا یا تھا وہ نقشہ اب ہمارے سامنے آگیا ہے لگتاہے سورج مغرب سے طلوع ہونے والا ہے دُ عا کا وقت ختم ہو ابھاگنے کی منحوس گھڑی آگئی اب عر بوں کی جنگ اسرئیل کے ساتھ نہیں ہو گی اسرائیل کو لیکر ایران ، شام ، یمن اور پا کستان کے ساتھ عر بوں کی لڑائی ہوگی تیرھویں صدی عیسوی میں خلا فت عباسیہ ختم ہوئی بغداد پر تا تا ریوں کا قبضہ ہو اایک دن ہلا کو خان کی بیٹی بغداد کی سیر کر رہی تھی ایک جگہ اس کو مجمع نظر آیا مجمع کے قریب گئی تو ایک عا لم کے گرد لوگ جمع تھے ہلا کو خان کی بیٹی نے عالم سے کہا ملک پر ہمارا قبضہ ہو گیا ہے تمہاری خلافت ختم ہوگئی ہے یہ لوگ تمہارے گر دکیوں جمع ہیں ؟عالم نے کہا ہم اللہ پاک کی مدد کے طلبگارہیں ہلاکو خان کی بیٹی کہنے لگی اللہ تعا لیٰ کی مدد ہمارے ساتھ ہے ہم نے تم لو گوں کو شکست دی ہوئی ہے اس پر عالم نے کہا چرواہے کے ہر ریوڑ کے پیچھے کتے ہو تے ہیں جب کوئی بھیڑیا بکری ریوڑ سے باہر نکلتی ہے تو چرواہے کے کتّے اُس کا پیچھا کرتے ہیں اور واپس ریوڑ میں لے آتے ہیں تمہاری مثال چرواہے کے کتّوں کی طرح ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں ایک بار پھر ریوڑ کے ساتھ جوڑ دے تاکہ کُتے ہما را پیچھا نہ کریں تاریخ کے دونوں وا قعات کو ایک ساتھ پڑھیں ایران ، شام اور یمن کے خلا فت عر بوں کی مو جو دہ لڑائی کا نقشہ سامنے رکھیں اومان کی ساحل پر لنگر انداز ہونے والے اسرائیلی جہازوں کو چر واہے کے کتّو ں کی جگہ رکھ کر پورے نقشے پر غور کریں تو صورت حال واضح ہو جا تی ہے “نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کا شغر “افرا تفری ہے انتشار ہے “گرفتہ چینیاں احرام و مکی خُفتہ در بطحا “والی کیفیت ہے اومان کی سلطنت کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ یہ سلطنت گوادر کی بندر گاہ کے قریب ہے اور گوادر کی بندر گاہ پا کستانی معیشت کی شہ رگ ہے شہ رگ پر دشمن نے پا وں رکھ دیا اب کچھ لو گ کہتے ہیں دعا کا وقت ہے کچھ لو گوں کا خیال ہے “یہ نا داں سجدوں میں گر گئے جب وقت قیام آیا “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں