359

تحریک حقوق اپر چترال کا دوما دومی پاؤر ہاوس کے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد،26نومبر کو جلسے کے انعقاد کا فیصلہ

جمعرت 15نومبر کو تحریک حقوق عوام اپر چترال کااجلاس بونی ڈوک پرویز لال ہاوس میں زیر صدارت سلامت خان منعقد ہوا۔اجلاس کا واحد ایجنڈا آیس آر ایس پی کے ہائیڈئل پاؤر ہاؤس دوما دومی کے متعلق تھا۔اجلاس میں تمام ممبران کی جانب سے مذکورہ بجلی گھر کو گذشتہ تین سالوں سے نہ چلانے کے اُمور زیر بحث آئیں اور طے ہوا کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارے کی جانب سے لاپرواہی اور کثیر رقوم خرچ کرنے کے باوجود بھی یہ پراجیکٹ بونی کے عوام کیلئے سروس دینے کے بجائے ایک مسئلہ بن گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لوکل نمائندگان ،مجسٹریٹ اور معتبرات کی جانب سے ادارے کو تنبہہ کی گئی کہ کسی بھی طریقے سے اس بجلی گھر کو چلایا جائے لیکن ادارے کی جانب سے لاپرواہی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے26نومبر کو عوامی ردعمل کے طوپر جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جلسے کی تاریخ23نومبر رکھی گئی تھی جسے منسوخ کرکے جلسہ کو 26نومبر کو رکھا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے تمام عوام الناس کو اس جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی استدعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں