Site icon Daily Chitral

پاکستان اورتاجکستان کوتین شاہراتی راستوں سے ملانے کی منظوری ۔جس میں چترال اشخاہم ،دوشنبے شامل ہیں

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان نوازشریف اورتاجکستان کے صدرامام علی رحمان نے خصوصی مذاکرات کے دوسرے دوران کے پاکستان اورتاجکستان کوتین شاہراتی راستوں کے ذریعے ملانے کی اصولی منظوری دیدی جن میں گوادر،پشاور،کابل ،قندوز،دوشنبے ورٹ ،جنجراب،کلاسو،مرغاب ورٹ اورچترال اشخاہم ،دوشنبے شامل ہیں۔دونوں رہنماؤں نے وسطی ایشیاء سے پاکستان تک بجلی کی فراہمی کے کاسا1000اوربنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں پرجلدعملدرآمدپربھی اتفاق کیا۔گورنرہاؤس مری میں ون آن ون ملاقات اورفودکی سطح پرمذاکرات کے بعدپاکستان کووسطی ایشیاء سے بجلی کی ترجیحی بنیاد پر فراہمی کے علاوہ شاہراتی روابط کی بروقت تکمیل پرتوجہ مرکوزکی گئی ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ 1000کے تحت تاجکستان سے بجلی کی درآمدسے پاکستان کوتوانائی کی قلت پرقابوپانے میں مدملیگی ۔تاجکستان سے چین اقتصادی راہداری پور ے خطے گیم چینجرثابت ہوگی اورمعاشی صورت حال میں بھی بہتری آئیگی ۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کوبجلی فراہمی کیلئے نظام الاوقات کی پیروی کے لئے مل کرکام کرنے کے عزم کااظہار کیا۔صدرامام علی رحمان نے پاکستان کے جاری انفراسٹرکچرمنصوبوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ تاجکستان مجوزہ منصوبوں پرعمل درآمدکیلئے بھرپورحمایت فراہم کریگا۔دونوں رہنماوں کوسینٹرل ایشیاء (کاسا) 1000منصبوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے تحت غزستان اورتاجکستان سے ٹرانسمیشن لائن افغانستان سے گذرتے ہوئے پاکستان پہنچے گی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے تاجک صدرکوعلاقائی سلامتی جبکہ چیئرمین نیشنل ہائی وئے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑنے پاکستان تاجکستان کے درمیان مواصلاتی روابط کے حوالے سے مختلف انفراسٹرکچرمنصوبوں پربریفنگ دی

Exit mobile version