547

تعلیمی میدان میں چترال میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ،جس میںآغاخان ایجوکیشن سروس کاکردارمثالی ہے/ڈی پی او کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال 

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ میں سہ روزہ سائنس اینڈآرٹ ایگزبیشن شروع ہوگئی جس میں سرکاری اور غیر سرکاری سیکٹر کے سکولوں اور کالجو ں سے طلباء وطالبات سائنس کے مختلف مضامین فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس ، ریاضی اور آرٹ میں سینکڑوں پراجیکٹ پیش کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال نے فیتہ کاٹ کرنمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ چترال کے اسٹوڈنٹس میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور آغاخان ہائر سیکنڈری میں کوالٹی ایجوکیشن کی خصوصی تعریف کی جس کے قیام کے پانچ سالوں کے اندر درجنوں طلباء پاک آرمی میں کمیشن لے چکے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں طلبا وطالبات میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ مختلف سکولوں اور کالجوں کے طالب علم، اساتذہ کے علاوہ سول سوسائٹی سے بھی بڑی تعداد میں نمائش کا وزٹ کیا اور سائنس پراجیکٹوں میں دلچسپی کا مظاہر ہ کیا۔ صدرمحفل پریذیڈنٹ اسماعلیہ کونسل لوئر چترال محمدافضل، سکول کے پرنسپل طفیل نوازاوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزہائی نس پرنس کریم آغان نے فروع علم کے حوالے سے جووژن دیاہے ، اُس کی بدولت چترال جیسے علاقے میں بچوں میں بھی حصول علم کے ذریعے کامیاب راہیں تلاش کرنے کے بارے میں سوچ کوتقویت ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ تین دھائیوں سے تعلیمی میدان میں چترال میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ،جس میںآغاخان ایجوکیشن سروس کاکردارمثالی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کے مقابلے میں آغاخان اسکول میں انتہائی کم خرچ پر کوالٹی ایجوکیشن ہمارے بچوں کوملتی ہے اور آج کی یہ ایگزبیشن طلباء وطالبات کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں