چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے زیر اہتمام سہ روزہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ آرٹ کمپیٹیشن 2018ء میں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول اور ایف سی پی ایس کے اسٹوڈنٹس چھاگئے اور آٹھ مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن کے انعامات اپنے نام کرلی۔ مقابلے میں چودہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے 133طلباء وطالبات نے بیالوجی، کیمسٹری، ریاضی، فزکس، کمپیوٹر سائنس، خطاطی،آرٹ اور اسکیچ کے شعبوں میں مجموعی طور پر 52پراجیکٹ پیش کئے۔ احتتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین اور معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی مہمان اعزاز تھے۔ انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کی طرف سے دوسرے تعلیمی اداروں کو اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع دینے کے لئے پلیٹ فارم مہیاکرنے کی تعریف کی۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق بیالوجی میں گورنمنٹ کالج چترال فرسٹ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول