186

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن ختم کرنیکا فیصلہ،کابینہ نے منظوری دیدی

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے مستقل ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے، کابینہ نے کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے اور مستقل کو ایڈجسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن کے اثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں