217

آل ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع چترال کی طرف سے نومنتخب ڈائریکٹرحفظ ابراہم کومبارک

چترال(پریس ریلیز)آل ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدرمظفرالدین،ملگری اساتذہ ضلع چترال کے صدرسردارحسین اوراساتذہ تنظیمات کی طرف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان ،صوبائی وزیرتعلیم بنگش اورسیکرٹری محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے انتہائی فرض شناس ایجوکیشن افیسرماہرتعلیم حفظ ابراہم کوڈائریکٹرسکنڈری اینڈالیمنٹری ایجوکیشن تعینات کرکے اساتذہ کے دل جیت لیے ہیں۔اس لئے تمام اساتذہ صوبائی حکومت کاشکرگزارہیں۔انہوں نے اے ٹی اے چترال کی طرف سے نومنتخب ڈائریکٹرکومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹرحفظ ابراہم کی قیادت میں اساتذہ کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں