چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈائریکٹرای پی آئی خیبرپختونخواڈاکٹراکرم شاہ نے صحافیوں کے لئے منعقدہ پولیوورکشاپ میں صحافی برادری پرزوردیاہے کہ وہ اپنے قلم کی طاقت کے ذریعے عوام کوپولیوویکسینشین کی افادیت اوردیگرموزی بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ کریں تاکہ ان بیماریوں سے انسانی جانوں کوبچایاجاسکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزسوات میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چترال ،اپردیراورلوئردیرسے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پربی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹرامتیازعلی شاہ،ڈبلیوایچ اوکے پی پی ای اوڈاکٹرعلاؤدین ،صوبائی ٹیم لیڈاین سٹاف ڈاکٹراعجازعلی شاہ،یونیسیف کی کمیونیکیشن آفیسرشاداب یونس اورمحکمہ صحت کے دیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ڈاکٹراکرم شاہ نے ورکشا پ سے خطاب میں کہاکہ پولیوکامکمل خاتمہ قومی ایمرجنسی کاحصہ ہے اوراس مقصدکیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں تمام تروسائل کوبروئے کارلارہے ہیں۔تاکہ اس موزی مرض