224

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے چترال میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے پہلے میں مرحلے میں 56کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہ

پشاور۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے چترال میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے پہلے میں مرحلے میں 56کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے
35 کروڑ روپے چترا ل کی خوبصورتی پر جبکہ 15کروڑ روپے وہاں پر آباد قبیلے کیلاش کی فلاح و بہبود اور چھ کروڑ روپے کیلاش قبرستان پر خرچ کئے جائیں گے ۔ یہ منظوری خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت ، ثقافت، کھیل و امورنوجوانان محمد عاطف خان نے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی قیادت میں چترال سے آئے ہوئے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران دیں ۔یہ رقم چترال بازار کی خوبصورتی ، اندروان چترال سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے سمیت اسامہ شہید پارک کی حالت بحال کرنے اور سٹریٹ لائٹس پر خرچ کی جائے گی ۔فوڈ سٹریٹ تعمیر کرنے کے علاوہ چترال پولو گراؤنڈ کی اب گریڈیشن بھی کی جائے گی ۔ سینئر وزیر عاطف خان نے اس موقع پر محکمہ سیاحت و کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر چترال میں 29پول گراؤنڈز سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ چترال سیاحتی لحاظ سے خیبرپختونخوا کا ایک اہم حصہ ہے جہاں سیاحت کو مزید فروغ دے کر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنایاجائے گا ۔چترال میں تین نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے جہاں پر انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد بہت جلد سیاحوں کے لئے کھول دئیے جائیں گے ۔ سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ چترال خیبر پختونخوا کا وہ حصہ ہے جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑے تعداد میں رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف سے پہلے کسی بھی حکومت نے اس خطے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور اسے محروم رکھا گیا لیکن اب ان تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ چترال میں سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ صوبے کی آمدن میں بھی کافی بہتری آجائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں