233

حکومت کی عدم دلچسپی سے ہنزہ کے عوام اندھیروں میں زندگی گزاررہے ہیں/رانی عتیقہ

گلگت/ قائمہ کمیٹی برائے واٹر اینڈ پاور رانی عتیقہ نے کہا ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی عدم دستیابی صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہورہا ہے، گزشتہ تین سالوں سے اسمبلی فلور سے لیکر ہر فورم پر ہنزہ میں بجلی کے حوالے سے آواز اٹھایا ہے لیکن مسلسل تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام ہنزہ اندھیروں میں زندگیبسر کررہے ہیں، نیا جنریٹر منظور ہونے کے باوجود ابھی تک نہیں دیا جارہا ہے ، اس قسم کے امتیازی رویہ سے نوجوانوں اور عوام میں افراتفری اور بے چینی کی لہر پیدا ہونا فطری امر ہے۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر برائے برقیات حاجی اکبر تابان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے متعدد بار ہنزہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات کی ہے، گزشتہ کئی روز سے باوجود کوشش کرنے کے رابطہ تک نہیں ہورہا ہے، ہم نے نیا جنریٹر منظور کرایا لیکن ابھی تک جنریٹر فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ ہنزہ کی پوری آبادی اس وقت اندھیروں میں زندگی گزاررہی ہے نہ لوگوں کا کاروبار چل رہا ہے اور نہ ہی طلباء کو تعلیم میسر ہورہی ہے، اتنی سخت سردی میں عوام کو بجلی کی فراہمی بھی نہ ہونا بہت ظلم کی بات ہے ، عوام ہنزہ کو پورے سردیوں کے سیزن میں ہجرت پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں