260

ایف سی پی ایس اینڈ کالج چترال میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاب کا انعقاد

وم کے نونہالوں کی درست خطوط پر تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کے لئے  ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں  حسب ِ سابق  امسال بھی اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے لئے  اسلام آباد سے خصوصی طور پر اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ایجوکیشن کنسلٹنٹ عائشہ خاور  اور ان کی ٹیم کو بلایا گیا تھا ۔ ورکشاب میں تعلیم و تعلم کے جدید طریقوں سے اساتذہ کو اگاہ کیا گیا  ۔ ورکشاب میں  تدریس کے جدید اصولوں ، بہترین استاذ کی خصوصیات ، کلاس روم مجیجمنٹ ،سبقی منصوبہ بندی ،طالب علم ،استاذ اور والدین کے باہمی روابط و تعاون وغیرہ جیسےاہم تدریسی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں  ساٹھ کے قریب خواتین اور مرد اساتذہ نے شرکت کی ۔ تمام  شرکاء نے اس سیشین کو نہایت فائدہ مند اورقابل عمل قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں