Site icon Daily Chitral

وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کاچترالی عوام کے ساتھ لازوال محبت اوردوستی کامظہر ہے ۔ضلعی کارکنان کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترا ل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع چترال کے ضلعی چترال کے ضلعی صدرسابق ایم پی اے سید احمدخان ،صوبائی نائب صدر فضل الرحیم ایڈوکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری صفت زرین،ضلعی ترجمان نیازاے نیازی ایڈوکیٹ ،صدر سب ڈویژن چترال محمدکوثرایڈوکیٹ ،ارندو کے وی سی ناظم وکونسلزاوردیگرورکروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سیلاب اورزلزلہ متاثرین کے ساتھ اُن کے غم بانٹنے کیلئے مختصرمدت میں دودفعہ چترال آنے پر متاثرین کے لئے نقدمالی امداد ،چترال کے لئے 30میگاؤاٹ بجلی منظور،چکدرہ چترال روڈ،چترال شندور روڈ،چترال بمبوریت روڈاورچترال گرام چشمہ روڈ خصوصاً تاجکستان چترال روڈکی منظوری اورلواری ٹنل کودسمبر 2016سے پہلے تکمیل کااعلان ،چترال طلباء کے لئے فیس معافی سکیم پراُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کاچترالی عوام کے ساتھ لازوال محبت اوردوستی کامظہر ہے ۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چترال کے دوران زلزلہ اورسیلاب متاثرین کے لئے نقدامداد کااعلان کیاتھا اُس کے تحت ابھی تک بیس ہزار خاندانوں کی امدادی چیک دیئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف فیس معافی سکیم کے تحت ہزاروں چترالی طلباء کے فیس واپس کئے جارہے ہیں۔اورساتھ ہی ان کولپ ٹاپ بھی مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گورنر کے پی نے صوبے کے تمام یونیورسٹیزکوچترالی طلباء سے فیس نہ لینے کانوٹفیکیشن بھی جاری کیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت اوروزیراعلیٰ شہبارشریف بھی متاثرین سیلاب اورزلزلہ زدگان کے غم میں برابر شریک ہیں ۔پنجاب حکومت کی طرف سے امدادی سامان ،فوڈآئیٹم اورخیمہ وغیرہ متاثرین کودئیے گئے ۔وزیراعظم پاکستان پاک چائنہ اقتصادی کوریڈوراورپاک تاجکستان براستہ چترال شخاہم دوشبنے شاہراہ کے ذریعے چترال کوپاکستان کامعاشی حب اورڈرائی پورٹ بنانے کے لئے سرگرام ہے اس سے چترال کے نوجوانوں اورآنے والی نسلیں خوشحال ہونگے۔اوریہاں ترقی کادور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان بہت جلدہی چترال میں سبسڈائز گندم فراہم کرنے اورچترالی طلباء وطالبات کے لئے یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہیں ۔زلزلہ متاثرین کے لئے ابھی تک وفاقی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے چترال انتظامیہ کوموصول ہوچکے ہیں ۔ابھی تک سروے کے مطابق متاثرین کی تعداد بیس ہزار گھرانے ہیں جن میں چارہزار سے زیادہ مکمل تباہ شدہ اوربقایا پندرہ ہزار سے زیادہ جزوی نقصان ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے اپیل ہے کہ کچھ ہزار ایسے خاندان بھی ہے جوریلیف کے قانون نے تحت نہیں آتے ۔اُن کوبھی معاوضہ دیاجائے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت میاں نوازشریف کی قیادت میں بلاتفریق عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہیں۔

Exit mobile version