231

سال 2017اور2018 للسائل والحمروم فاؤنڈیشن نے پرائمری لیول پر2486اورپوسٹ میٹرک لیول پر251یتیم ونادرطلباء طالبات میں ظائف تقسیم کئے،حاجی محمدجاوید

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزاپردیر اورچترال میں للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کی طرف یتیم ونادرطلباء وطالبات میں تقسیم وظائف کی ایک تقریب منعقدہوئی جس میں ڈی ڈی اوچترال احمدالدین ،علاقے کے معززین اورطلباء وطالبات کے سرپرستوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی محمدجاوید نے ادارے کی خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سال 2017اور2018پرائمری لیول کے 2486اورپوسٹ میٹرک لیول کے 251یتیم ونادرطلباء طالبات کوللسائل والحمروم فاؤنڈیشن کی طرف تعلیمی وظائف دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ صرف اپردیراورچترال میں 35لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کئے جاررہے ہیں۔تعلیمی وظائف کے علاوہ للسائل والحمروم فاؤنڈیشن نے صحت کے سیکٹرمیں 2318نادرافرادکی کئیریکٹ سرجری کی۔ 295مریضوں کاعلاج اور96مستحق افرادکوسپوٹیوآلات فراہم کئے۔ اس کے علاوہ سوشل سیکٹرکی مدمیں 405یتیم اورنادربچوں اوربچیوں کومختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی۔ اوراُن کوتربیت کے ساتھ سیونگ مشین اورٹولزکٹ فراہم کی گئی۔تاکہ وہ باعزیت طورپراپنے اوراپنے خاندان کے لئے حلال رزق کماسکیں۔ملک وہ قوم کی ترقی میں اپناکرداراداکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت مستحق اورنادرافراد کی مشکلات کوکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مخیرحضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ کم ازکم ایک ،یادویتیم بچوں یابچیوں کوتعلیم دینے میں اُنکی مددکریں۔ اس موقع پرڈی ڈی او محکمہ ایجوکیشن چترال احمدالدین نے للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کے چیئرمین اورداہلکاروں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ للسائل والحمروم فاؤنڈیشن یتیم اورنادرمسحتق طلباء وطالبات میں وظائف تقسیم کرکے دکھی انسانیت کاخدمت کررہے ہیں جوعظیم عبادت ہے۔اورآئندہ بھی چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلعے للسائل والحمروم فاؤنڈیشن کی طرف سے وظائف میں دینے میں ترجیحی بنیادوں پررکھنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں