208

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کاپروفیسرعثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کااچانک دورہ سست روی کانوٹس

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نےپروفیسر عثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نےکالج کی نئی عمارت کا کام غیرمعیاری ہونے اور سست روی کانوٹس لیتےہوئےمتعلقہ ٹھیکیدار اورمحکمے کےانجینئرز کیخلاف انکوائری اورسخت کارروائی کرنے کےاحکامات دیئے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہےکہ گلگت بلتستان کے اساتذہ کی تربیت کیلئےقائم ادارہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔نئی عمارت کا کام ایک مہینے میں مکمل کرایا جائے۔ منصوبے میں تاخیر کا باعث بننے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کالج آف ایجوکیشن کا ماسٹر پلان ایک ہفتے میں تیار کرنے اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے دورے کے موقع پر اساتذہ کی حاضری چیک کی اورسیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی ہےکہ بائیو میٹرک حاضری کانظام ایک ہفتےمیں نصب کیاجائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےکلاسوں کامعائنہ کیااور کلاسوں کی حالت بہتر بنانے کیلئےضروری تزئین و آرائش کے کام کو بھی کرنے کےاحکامات دیئے۔وزیراعلیٰ نے پروفیسر عثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن میں صفائی کےفقدان اور لینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ادارے میں صفائی کو یقینی بنایا جائے اور لینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے جلد از جلد پلان بنایا جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےکمپیوٹرلیب کامعائنہ کیا۔اس موقع پر کمپیوٹر ٹیچر کی کمی کےحوالےسےشکایت کانوٹس لیتے ہوئےفوری طور پرکمپیوٹرٹیچرکےتعیناتی کےاحکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت نےسیکرٹری تعلیم کوہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کےانجینئرز اور ضروری سٹاف کے ہمراہ پروفیسرعثمان علی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کاتفصیلی دورہ کریں اور انفرسٹرکچر کی بہتری اورمسائل حل  رنےکیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔اساتذہ کی تربیت کیلئےاس اہم ادارے کا انفرسٹرکچر مثالی ہوناچاہئےاس ادارے کی بہتری کیلئےضروری اقدامات کویقینی بنایاجائے۔
وزیر اعلیٰ کو کالج آف ایجوکیشن دورے کے موقع پر ادارے کو درپیش مسائل اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں