391

ہکاکے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں/آرپی ایم محمداکرم/ایس ڈی پی اوحاجی پرویز

چترال(نمائندہ الشرق ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال (فوکس ) چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں قدرتی آفات کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ لوگ قدرتی آفات جو کہ سیلاب زلزلوں و دیگر مصائب کی شکل میں آنے کی صورت میں اس کا مردانہ وار مقابلہ کر سکیں اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنا کر زیادہ سے زیادہ جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں گذشتہ روزسنوغر،پرواک پائین اورپرواک بالاکے کمیونٹی ایمرجنسی ریسورس ٹیم (CERT)،سرچ اینڈریسکیوٹیم (SART)اورڈیزاسٹراسسمنٹ ٹیم (DART) کے میل اورفیملزوالیئٹرزکے دوروزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام تربیت یافتہ والیئٹروں سے تجرباتی مشق کرایاجس میں آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے تربیتی یافتہ جوانوں نے آر سی سی ،کچامکانوں میں پھسے ہوئے متاثرین کوباحفاطت نکالنے پرپریکٹیکل کرکے حاضرین سے مزیدحوصلہ افزائی کے داد حاصل کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایس ڈی پی او تحصیل مستوج حاجی پرویزخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کامشکورہوں کہ وہ چترال کے دورافتادہ علاقوں میں قداتی آفات کے موقع پرحکومت کاشانہ بشانہ کام کررہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے ورکشاپ اپرچترال کے مختلف تھانوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکارکے لئے بھی رکھاجائے تاکہ وہ جہاں بھی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اگرخدانخواستہ کوئی قدرتی آفات آجائیں موقع پرپہنچ کرانسانیت کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہاکہ چترال وسیع وعریض رقبے پر پھیلی ہوئی اس ضلعے میں قدرتی آفت کے رونما ہونے کے فوری بعد پہنچنا اکیلے حکومتی مشینری کے بس کی بات نہیں ہے جب تک سول سوسائٹی کی حمایت انہیں حاصل نہ ہو۔ اس سلسلے میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کا ادارہ ہکا قابل رشک کارکردگی کا حامل ادارہ ہے ۔اس موقع پرآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے ریجنل پروگرام منیجرمحمد اکرم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی مینجمینٹ آفیسرآمیرمحمد اورریجنل پروگرام افیسرولی محمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 22سالوں سے اے کے ڈی این کے تمام ادارے ضلع چترال مختلف سیکٹرانسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال (فوکس )ضلع چترال کے مخصوص جغرافیہ کے تناظر میں مختلف آفات سماوی اور انسان کے ہاتھوں آنے والے آفات اور ان کو روکنے ، تعدد کوگھٹانے اور ان کی تباہ کاریوں سے مقابلے کے لئے فوکس نے مختلف علاقوں میں ہزاروں نوجوانوں کوتربیت دے کرذہنی طورپرتیارکرچکے ہیں ۔اور ایک موثر اور عملی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تیاری کے سلسلے میں وہ کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہیں لیکن چترال کے نوجوان طبقے کی مکمل تعاون ناگزیر ہے۔اس لئے چترال کے ہر اس شخص کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائے گا جوکہ چترال کی ترقی اور بھلائی کے لئے سوچتا اور کام کرتا ہو۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال 137دیہات میں اپنے اسٹاک پائل قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں قدرتی آفات سے نمٹانے کیلئے تما م اشیاء اسٹاک کرچکے ہیں ہنگامی حالات میں سڑکوں کی بندش کی وجہ سے سامان نہیں پہنچایاسکتاہے ۔اورچترال کے جن علاقوں میں موبائی فون کام نہیں کررہے ہیں وہاں آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال سٹیلائیٹ فون فراہم کئے گئے ہیں اوردن میں کم ازکم دوتین دفعہ موسمی حالات کامعلومات لے کرحکومتکے ساتھ بھی شیرکرتے ہیں ۔اْنہوں نے کہا کہ فوکس کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں۔ فوکس اور آغا خان پلاننگ و بلڈنگ سروس کو ضم کرکے آغا خان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے نام سے لیاجارہا ہے جس کے بعد ادارہ مزید وسیع ہوچکاہے۔ اسٹاف اور والنٹئیرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ اْنہوں نے کہا کہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ والنٹئیرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں فوکس کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔اس موقع پر تحصیلداررب نوازبونی،سابق یوسی ناظم مستوج شیرہزار،سماجی کارکن جنرل کونسلرپرواک عیسیٰ علی خان،عیسارولی خان،(ر)صوبیدارمیجرغلام رسول اوردیگرعمائدین نے پروگرم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہکاکئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پرقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تسلی بخش منصوبہ بندی کی ہے۔اوراُن کے مسلسل جدجہدکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں