چترال(نمائندہ الشرق ) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال (فوکس ) چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں قدرتی آفات کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ لوگ قدرتی آفات جو کہ سیلاب زلزلوں و دیگر مصائب کی شکل میں آنے کی صورت میں اس کا مردانہ وار مقابلہ کر سکیں اور جدید تقاضوں کے مطابق حکمت عملیاں اپنا کر زیادہ سے زیادہ جان و مال کو محفوظ کیا جا سکے۔اس سلسلے میں گذشتہ روزسنوغر،پرواک پائین اورپرواک بالاکے کمیونٹی ایمرجنسی ریسورس ٹیم (CERT)،سرچ اینڈریسکیوٹیم (SART)اورڈیزاسٹراسسمنٹ ٹیم (DART) کے میل اورفیملزوالیئٹرزکے دوروزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام تربیت یافتہ والیئٹروں سے تجرباتی مشق کرایاجس میں آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کے تربیتی یافتہ جوانوں نے آر سی سی ،کچامکانوں میں پھسے ہوئے متاثرین کوباحفاطت نکالنے پرپریکٹیکل کرکے حاضرین سے مزیدحوصلہ افزائی کے داد حاصل کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایس ڈی پی او تحصیل مستوج حاجی پرویزخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال کامشکورہوں کہ وہ چترال کے دورافتادہ علاقوں میں قداتی آفات کے موقع پرحکومت کاشانہ بشانہ کام کررہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے ورکشاپ اپرچترال کے مختلف تھانوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکارکے لئے بھی رکھاجائے تاکہ وہ جہاں بھی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اگرخدانخواستہ کوئی قدرتی آفات آجائیں موقع پرپہنچ کرانسانیت کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہاکہ چترال وسیع