577

چترال ائر پورٹ کے احاطے میں ایر پورٹ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے چترال گول نیشنل پارک سے آنے والے کشمیر مارخور کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال ائر پورٹ کے احاطے میں ایر پورٹ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے چترال گول نیشنل پارک سے آنے والے کشمیر مارخور کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جسے بعدازاں نیشنل پارک کے کور زون میں آزاد کیا گیا۔ چترال گول نیشنل پارک ڈویژن چترال کے ڈی ایف او ارشاد احمد نے میڈیا کو بتایاکہ یہ مارخور گزشتہ دن بھی چیو پل کے قریب ایک غار میں پناہ لی تھی اور دن کی روشنی میں اسے باہر نہیں نکالا جاسکا تھا جس کے بعد یہ رات کی تاریکی میں وہاں سے نکل کر جب پیر کی صبح سویر ے چترال ائر پورٹ کے احاطے میں داخل ہورہی تھی تو اے ایس ایف کے جوانوں نے انہیں پکڑ کر انہیں اطلاع دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں