375

عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں تقریب 

چترال (نامہ نگار)گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم خصوصی افراد کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کی صدارت رحمت نواز سروری DDO ادارہ ھذانے کی جبکہ مہمان خصوصی والدین کی طرف سے جمیلہ بی بی کو مقررکیاگیا۔PTA کے نمائندے اساتذہ سمیت خصوصی بچوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا آغازادارہ ھذا کے ایک طالبعلم ادریس حیات شاہ نے قرآن مجید کی تلاوت سے کی اور مولانا تاج الملوک نے اسلام میں ’’ اسپیشل بچوں کے حقوق اور معاشرے کی زمہ داریاں‘‘ کے عنوان پرقرآن وحدیث کی روشنی میں اظہار خیال کیا، اس موقعہ پر ادارہ ھذا کی استانی فریدہ بیگم نے بھی بچوں کی تربیت اور سنٹر میں حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ تقریب میں ادارے کے بچوں نے نعت خوانی اور ملی نغمہ گروپ کی شکل میں پیش کی اور شرکاء سے خوب داد حاصل کیا ۔مہمان خصوصی جمیلہ صاحبہ نے ادارے کے اسٹاف کوخراج تحسین پیش کی اور اس دن والدین کے لئے پروگرام منعقد کرنے پرادارے کے اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیاآخر میں اجتماعی طور پر ادارہ ھذا کے استاد ’’اظہرالدین راجامرحوم‘ ‘ کے لئے بھی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاء کی گئی، آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں