چترال (ڈیلی چترال نیوز)اوکسفرڈیونیورسٹی پریس پاکستان کے زیراہتمام گذشتہ روزچترال میں جعلی اورچربہ کتابوں کی فروخت جرم کے حوالے سے ایک سمینار منعقدہوئی ۔جس کامہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان تھے ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اوکسفرڈیونیورسٹی پریس فیاض حسین راجہ،منیجرآئی پی آر اوکسفرڈیونیورسٹی پریس ملک بلال حیدرخان،سینئرسیل منیجرسہیل احمدبھٹی ،جونئرمنیجرآئی پی ارسیدتقادوس علی شاہ ،جونئرسیل منیجرچترال دیدارولی شاہ اوردیگر نے کہاکہ اوکسفرڈیونیورسٹی پریس ، اوکسفرڈیونیورسٹی کاایک شعبہ ہے یہ دنیامیں بذریعہ اشاعت کتب تحقیق ،علم وفضلیت اورتعلیم میں اعلیٰ معیارکے مقاصدکے فروغ میں یونیورسٹی کی معاونت کرتاہے۔1952سے پاکستان میں قائم ہوئے ہیں اور60ممالک میں کام کرتاہے۔پاکستان میں فروغ علم کے لئے پرعزم ہے اورایسی کتب شائع کرتاہے جوعلم وفضلیت اورتعلیم میں اضافے کاباعث بنیں۔انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس کے معیارات اورموقع کی مناسبت سے اخلاقی اقدار،کلچراورثقافتوں کے مطابق کتابین شائع کی جاتی ہے۔ اوکسفرڈیونیورسٹی پریس کالغات اورعمومی حوالہ جاتی شعبہ ،دونوں اقسام کی کتب