چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال کے زیر اہتمام ‘عالمی ہفتہ انٹی کرپشن ‘کے سلسلے میں مقامی ٹاﺅن ہال میں منعقدہ تقریب میں مقرریں نے اس بات پر زور دیا کہ خواہشات نفس کو لگام دینے ، کرپشن کی ادنیٰ سے ادنیٰ شکل کو بھی گھریلو سطح پر بیخ کنی اور اس کے لئے عدم برداشت کی صورت پید ا کرنے اور مضبوط اخلاقی جراءت اپنے اند ر پیدا کرنے اور کرپشن سے نفرت کا فضا پیدا کرنے سے قومی سطح پر کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دورکرنا ہوگا جس کی وجہ سے بدعنوانی پروان چڑھتی ہے جوکہ ایک ناسور کی صورت اختیارکرگئی ہے اور یہ ایک ایسی دلدل بن گئی ہے کہ اس سے باہر نکلنا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اردگرد ماحول پر نظر دوڑا کر ان کرپٹ عناصر کے خاندانوں سے سبق لینا چاہئے جہاں اپنے بچوں کی خوشحال مستقبل کے خاطر کئی کرپشن سے بڑ ے بڑے جائداد بناگئے لیکن اس کا انجام بد سب کے سامنے ظاہر ہے جوکہ دنیا میں اپنے لئے بدنامی اور آخرت میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے کہاکہ سخت سے سخت انٹی کرپشن قوانین اپنی جگہ لیکن جب تک معاشرے میں اس کے خلاف مضبوط آواز اور تحریک نہیں اٹھے گی تو کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ