307

چترال کے لوگ گلگت بلتستان کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہو ئے ہیں ، چھ ماہ پاکستان سے کٹ جانا چترال کی مشکلات کو عیاں کرتا ہے۔خورشیدشاہ

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال کا دورہ کیا ۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ ، سابق سپیکر فیصل کریم کُنڈی ، صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خانزادہ خا ن ا ور سابق سینئرصوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ چترال ائر پورٹ پر ایم پی اے سلیم خان اور ایم پی سید سردار حسین نے اُن کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ۔ کہ میں چترال میں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اُن کی مدد کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم چترال کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔ ائر پورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اُن کے حق میں نعرے لگائے ۔ بعد آزان اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اُن کی ٹیم کو ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں زلزلہ کے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے کہا ۔ کہ چترال میں 34افراد جان بحق اور بیس ہزار افراد زلزلے سے بے گھر ہوئے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی ایسے متاثرین موجود ہیں ۔ جو ریلیف کے قانون کی وجہ سے امداد سے محروم ہیں ۔ ایم پی اے سلیم خان ، سید سردار حسین اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین اور ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،سابق ایم پی اے سید احمد خان نے سیلاب اور اب زلزلے کی وجہ سے چترال کے تشویشناک صورت حال سے مہمانوں کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم مہیا کرنے ، اپر چترال میں گولین ہائیڈل کی تباہی کی وجہ سے بجلی کی شدید مشکلات کیلئے اقدامات کرنے اور لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کیلئے کھولنے کے عوامی مطالبات پیش کئے گئے ۔ خورشید شاہ نے سندھ حکومت کی طرف سے دس ہزار بوری گندم کی فراہمی ، اپر چترال کیلئے تین ڈیزل جنریٹر مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ملاکنڈ ڈویژن اور چترال کے متاثرین کیلئے نان فوڈ آئٹمز فراہم کئے جائیں گے ۔ جن میں کمبل ، رضائیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ اور یہ اشیا ء چند دنوں کے دوران چترال پہنچ جائیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا ۔ کہ وہ واپسی پر وزیر اعظم کو چترال کیلئے سبسڈایزڈ ریٹ پر گندم مہیا کرنے کے حوالے سے دوبارہ یاد دھانی کرائیں گے ۔ جس کا انہوں نے یقین دھانی کی تھی ۔ اور اب تک اُس پر عمدر آمد نہ ہونا قابل افسوس ہے ۔ خورشید شاہ نے ڈی سی آفس میں ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کے لوگ گلگت بلتستان کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہو ئے ہیں ۔ اور سال میں چھ ماہ پاکستان سے کٹ جانا چترال کی مشکلات کو عیاں کرتا ہے ۔ اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہ چترال کے لوگ پیپلز پارٹی سے دلی محبت رکھتے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا ۔ کہ ہم منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ اور یہ ہرگز ہمارا شیوا نہیں ہے ۔ اجتماع سے قمر زمان کائرہ ، ایم پی اے سلیم خان ،سید سردار حسین شاہ ، ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے اُن کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

DSC01428

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں