297

جامعہ چترال میں کیلاش طلباء میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے

جامعہ چترال میں زیر تعلیم کیلاش کمیونٹی سے  تعلقرکھنے والے طلباء میں یونیورسٹی میں قائم چیف منسٹر سکالرشپ فار کیلاش سٹوڈنٹس سے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقلیتی ایم پی اے وزیرزادہ نے کہاکہ جامعہ چترال نے قلیل مدت میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کے فروغ اور ترقی کیلئے وہ کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے اپنے خطاب میں اُن کی درخواست پر پچھلی صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ سکالرشپ کے اجراء کوسراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت اپنی ہی پارٹی کے بوئے ہوئے درخت کو تناور درخت میں بنائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں