202

ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ سے جنرل نشست کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جاوید اقبال اور ایم ایم اے کے حمایت یافتہ حبیب الدین میدان میں رہ گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز ) ضلع کونسل چترال کے اویر وارڈ سے جنرل نشست کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جاوید اقبال اور ایم ایم اے کے حمایت یافتہ حبیب الدین میدان میں رہ گئے جوکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور رکن کونسل عبداللطیف کے استعفیٰ دے کر جولائی کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ پولنگ 23دسمبر کوہوگی جس کے لئے انتخابی گہماگہمیاں زور پکڑ رہی ہیں اور جہاں اس نشست کو دوبارہ جیتنا پی ٹی آئی کے لئے موت وحیات بن گئی ہے تو عام انتخابات میں اس وارڈ میں اکثریت لینے کی وجہ سے ایم ایم اے کے لئے بھی نہایت ضروری ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق الیکشن نہایت کانٹے دار ہونے کی توقع ہے ۔ دریں ا ثناء ریٹرننگ افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زرگراندہ کے نیبر ہڈ کونسل میں جنرل نشست میں محمد ادریس ولد نسبت خان کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں