266

خیبرپختونخوا حکومت نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹر آرکیاکوجی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کردیا

پشاور(نواب شیر رپورٹ) پشاور میںکیلاش ثقافت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سینئر وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میںکیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے ممبرصوبائی اسمبلی وزیر زادہ، محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکٹری بابر خان،منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد اور ڈائریکٹر آرکیاکوجی کی بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹر آرکیاکوجی کی سربراہی میں کمیٹی بنائے گی کمیٹی فرینڈ ز آف کیلاش،مقامی آبادی اور یونیسکو کے نمائندوں پر مشتمل ہوگین جوایک مہینے کے اندر اندر کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ کے لئے سفارشات تیار کرکے پیش کریگی۔اجلاس میں کیلاش قبیلے کے تین وادیوں رمبور،بمبوریت اور بریر میں محکمہ آرکیالوجی کی اجازت کے بغیر تعمیراتی کام پرمکمل پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیاجبکہ کیلاش قبیلے کی قبرستان،عبادت گاہوں اور کیلا ش کی خوبصورتی کے لئے 15کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ کیلاش قبیلے کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے خیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت ترجیحی بنیادوں پر گرانٹ بھی فراہم کیے جائے گے اورکیلاش میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس گراونڈ بنائے جائینگے جبکہ چترال میں 7 دسمبر سے 21 دسمبر تک ہونے والے چاو مش تہوار کو محکمہ سیاحت تمام سہولیات فراہم کرے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں